بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی (آر سی ایس سی ) نے اپنے لیول دو کا ہنگامی ردعمل شروع کرتے ہوئے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد آفت زدہ علاقوں میں ٹاسک فورسز کو روانہ کر دیا ہے۔
آر سی ایس سی نے کہا کہ چین کے شمال مغربی علاقے میں ہنگامی رابطہ کاری کے لیے ایک طریقہ کار کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، اور تلاش اور بچاؤ ٹیمیں، طبی ٹیمیں اور ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
تنظیم نے اب تک ڈیزاسٹر ریلیف فنڈز کے لیے 50 لاکھ یوآن (تقریباً 7 لاکھ 4 ہزار ڈالر) مختص کیے ہیں اور 7 سو کاٹن خیمے،2 ہزارفولڈنگ بیڈ، 12 ہزار 7سو لحاف، 4ہزار 5سو کاٹن پیڈڈ کوٹ اور1 ہزارفیملی پیکج فراہم کیے ہیں۔
آر سی ایس سی نے کہا ہے کہ آفات سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔