تر کیہ، زلزلہ سے متاثرہ اد یامن شہر میں تبا ہ ہو نے والی عمات کے ملبے کے قر یب لو گوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ (آر سی ایس سی) نے بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اور ہلال احمرسوسائٹیز کے ذریعے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجی ہے۔
ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کھیپ میں 20 ٹن فوری طور پر درکار کاٹن کے خیمے شامل ہیں جسے شنگھائی پھو ڈونگ ہوائی اڈے سے روانہ کیا گیا ۔ یہ سامان ترک ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا جائے گا اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ میں امدادی ضروریات سے باخبر رہتے ہو ئے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کر یں گے۔