• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ریڈ نوٹس یافتہ مفرور ملزم کو سنگاپور سے چین واپس بھیج دیا گیاتازترین

February 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت پبلک سیکورٹی  نے کہا ہے کہ ژونامی ایک مفرورملزم کو آٹھ سال تک بیرون ملک مقیم رہنے کے بعد سنگاپور سے چین واپس لایا گیا۔

وزارت نے کہا کہ ژو  پر 2008 کے آخر سے 2015 تک من گھڑت منصوبے بنا نے اور عوام سے سرمایہ کاری کے لیے دھوکہ دہی  کے ذریعے بڑی رقم اکٹھی کرنے کا الزام ہے۔

ژو کی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے ایک مقدمہ جولائی 2015 میں چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں پولیس نے درج کیا تھا جبکہ اسے اکتوبر 2015 میں انٹرپول ریڈ نوٹس کا مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا۔

ژو کو اس ماہ کے شروع میں سنگاپور کے قانون نافذ کرنے والے محکموں نے گرفتار کیا تھا۔