• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ریاستی رازوں کے تحفظ کے قانون پر نظر ثانی وقت کی ضرورت ہے:چینی اہلکارتازترین

February 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی رازوں کے تحفظ کے ادارے کے ایک عہدیدار نے کہاہے کہ نئےدور کےنئے مسائل اور درپیش چیلنجز کے باعث ریاستی رازوں کے تحفظ  کے قانون پر نظر ثانی ایک ضروری اقدام ہے۔

عہدیدار نے یہ بیان ریاستی رازوں کی حفاظت کے نظر ثانی قانون کی منظوری کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں د یا ہے۔

اہلکارنے بتایا کہ ریاستی رازوں کا تحفظ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اورملکی امورکا ایک اہم شعبہ ہے  جس نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور سوشلسٹ انقلاب کے ہر تاریخی دورکے ساتھ ساتھ  ترقی اور اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی رازوں کی حفاظت کا موجودہ قانون 1988 میں نافذ کیا گیا جس پر 2010 میں نظر ثانی کی گئی تھی، اس نے ریاستی رازوں کی حفاظت اور قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم جیسا کہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، اس لیے نئے حالات اور امورکو بہتر طریقے سے حل کرنے کے لیے قانون میں بہتری کی ضرورت تھی۔