• Portland, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رین آئی جیاؤ میں فلپائنی رسد عبوری معاہدے کے تحت فراہم کی جارہی ہے، چینتازترین

July 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رین آئی جیاؤ میں صورتحال کو معمول پر رکھنے کے لئے چین۔ فلپائن عبوری معاہدے تحت فلپائن نے  گزشتہ صبح ضروریات زندگی کی فراہمی کا مشن انجام دیا۔

ترجمان نے یہ بات فلپائنی محکمہ خارجہ کے ایک بیان پر سوال کے جواب میں کہی  جس میں کہا گیا تھا کہ فلپائن نے رین آئی جیاؤ میں لنگرانداز اپنے جنگی جہاز کو رسد کی فراہمی دوبارہ شروع کی ہے۔

ترجمان کے مطابق رین آئ جیاؤ میں صورتحال معمول پر رکھنے کے لیے چین نے فلپائن کے ساتھ ایک عارضی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت فلپائن نے ہفتے کی صبح سے ضروریات زندگی کی فراہمی شروع کی ۔

ترجمان نے کہا کہ اس پورے عمل کی نگرانی چائنہ کوسٹ گارڈ نے کی۔

ترجمان نے بتایا کہ چین کو اس رسد کی فراہمی سے آگاہ کیا گیا تھا جس سے بعد اس کی تصدیق کا عمل ہوا اور فلپائنی جہاز صرف انسانی ضروریات کا سامان لیکر گیا جسے چین نے علاقے سے گزرنے کی اجازت دی۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے فلپائن کے ساتھ یہ معاہدہ رین آئی جیاؤ میں صورتحال معمول پر رکھنے کے لئے چین کے 3 نکاتی اصولی موقف کی بنیاد پر کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رین آئی جیاؤ تنازع پر چین کا موقف نہیں بدلا ۔ چین کو رین آئی جیاؤ اور باقی نان شا چھون ڈاؤ اور ان سے ملحقہ پانیوں پر مکمل خودمختاری حاصل ہے اور وہ فلپائن کے ساتھ متعلقہ علاقائی مسائل اور سمندری حقوق پر تنازع کو بات چیت اور مشاورت سے مناسب انداز میں حل کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔