• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹرمپ ایڈاہو اور مسوری سے ریپبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیابتازترین

March 03, 2024

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایڈاہو سے ریپبلکن صدارتی پرائمری جیت لی ہے، انہوں نے اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کو باآسانی شکست دیدی۔ اب وہ صدارتی نامزدگی کے مزید قریب ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل سابق صدر نے وسطی مغربی ریاست مسوری میں ریپبلکن صدارتی پرائمری بھی جیتی جس سے ان کی مندوبین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے منگل کو شمالی ریاست مشی گن کے پرائمری انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

ان تینوں ریاستوں سے قبل ٹرمپ آئیووا، نیو ہیمپشائر، نیواڈا اور جنوبی کیرولائنا سے بھی جیت چکے ہیں جن کے بعد  وہ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے مزید قریب ہوگئے ہیں۔

سپرمنگل قریب آرہا ہے، یہ وہ دن ہے جب زیادہ ترریاستوں میں رائے شماری ہوگی۔ ریپبلکن یا ڈیموکریٹک کنونشنز کے تقریباً ایک تہائی مندوبین اس روز اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ رواں سال سپرمنگل 5 مارچ کو ہوگا جس میں تقریباً 15 ریاستوں اور وفاق کے زیرانتظام ایک علاقے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

امریکی صدارتی پرائمریز جون تک جاری رہیں گی جس کے بعد جولائی میں ریپبلکن کا قومی کنونشن ہوگا جس میں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی ہوگی جبکہ ڈیموکریٹک  قومی کنونشن اگست میں ہوگا۔

امریکہ میں 2024 کے صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔