• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹرمپ کی ایف بی آئی چھاپہ کیس میں سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیلتازترین

October 07, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسپریم کورٹ سے محکمہ انصاف (ڈی اوجے) کے ساتھ خفیہ دستاویزات کے تنازعہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے،فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) یہ دستاویزات فلوریڈامیں سابق صدرکے گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی۔

منگل کو جمع کرائی گئی تقریباً 300 صفحات پر مشتمل درخواست میں، ٹرمپ کے وکلاء نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے کہا کہ وہ ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کرے جس کے تحت ڈی او جے کو سابق صدر کے خلاف مقدمے میں خفیہ دستاویزات کو استعمال جاری رکھنےکی اجازت دی گئی تھی۔

کیس کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ  آیا ٹرمپ نے سرکاری دستاویزات کو اپنی تحویل میں رکھ کر وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔

فلوریڈا کے جنوبی ضلع کے ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے اس سے قبل فیصلہ دیا تھا کہ ہزاروں دستاویزات کی جانچ کے لیے ایک غیر جانبدار تھرڈ پارٹی، یا خصوصی ماسٹر کا تقرر کیا جائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ ریکارڈ اٹارنی  کلائنٹ کے استحقاق کے دائرہ اختیار میں تھا۔

اٹارنی کلائنٹ کا استحقاق ایک اصول ہے جس کے تحت وکلاء اور ان کے مؤکل کے درمیان بات چیت کوظاہر نہ کرنے کی اجازت ہے۔