واشنگٹن(شِنہوا)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ایپ ٹک ٹاک کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس پر ان کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،ٹرمپ نے بطور صدر قومی سلامتی کی بنیاد پر اس ایپ پرپابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔
ٹرمپ نے ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے، وڈیو میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار کو امریکی ریاست نیو جرسی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ گیم میں سامعین کے سامنے ہاتھ لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تاحال ٹرمپ نے تیزی سے 30 لاکھ فالوورز کو متوجہ کیا ہے،ان کی پہلی پوسٹ کو12 گھنٹوں کے دوران تین کروڑ 30 لاکھ افراد نے دیکھا اور29 لاکھ لائیکس ملے۔
ٹرمپ کو اس وقت وفاقی اور مقامی سطح پر متعدد فوجداری اور دیوانی مقدمات کا سامنا ہے۔