دن، یمن(شِنہوا) القاعدہ کی یمن میں قائم القاعدہ جزیرہ نما عرب(اے کیواے پی) شاخ نے اپنے لیڈر خالدباطرفی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سعد بن عاطف العولقی کو اس کا جانشین نامزد کیا ہے۔
یہ اعلان پیر کو جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا گیا، تاہم خالد باطرفی کی موت کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔
امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے قاسم الريمی کے بعد سعودی شہری خالد باطرفی 2020 سے اے کیواے پی کے سربراہ تھے۔ ان کی قیادت میں اے کیواے پی نے ملک میں جاری لڑائی کے دوران یمن کی حکومتی افواج کے خلاف اپنی کارروائیوں کو برقرار رکھا۔ القاعدہ جزیرہ نما عرب کے نئے رہنما سعد بن عاطف العولقی کو آخری بار فروری 2023 کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے جنوبی یمن کے سنی قبائل سے متحدہ عرب امارات اور جنوبی عبوری کونسل کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کیا تھا۔