• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رواں برس کی پہلی ششماہی میں چینی برانڈ کی مسافر کاروں کی فروخت میں 22.4 فیصد اضافہتازترین

July 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی ششماہی میں چینی  برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت22.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں تقریباً 59 لاکھ 90 ہزار چینی برانڈ کی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو  اس عرصے کے دوران ملک کی کل مسافر کاروں کی فروخت کا 53.1 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جون میں چینی آٹو برانڈز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 21.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 12 لاکھ 10 ہزار یونٹ ہو گئی۔