• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رواں سال ایک لاکھ چار ہزار فرانسیسی شہریوں کی چین آمدتازترین

May 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ چار ہزار فرانسیسی شہریوں کی  آمد ریکارڈ کی گئی جو  2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 295 فیصد زیادہ ہے۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق  فرانسیسی شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد کی وجوہات میں کاروبار، سیاحت  اور  رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے  جیسے مقاصد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اسی مدت کے دوران، چین کے شہریوں نے بھی فرانس کے1 لاکھ 30 ہزار سفری دورے کیے جو 2023 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 215 فیصد زیادہ ہیں جبکہ چینی شہریوں نے بھی یہ سفری دورے کاروبار اور سیاحت کی غرض سےکئے۔   

یاد رہے کہ چین نےیکم  دسمبر 2023 سے فرانس کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ کی پالیسی  بھی نافذ کر رکھی ہے۔

چینی امیگرییشن حکام کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سازگار ویزہ پالیسی کے تحت 30 اپریل تک عام پاسپورٹ کے حامل  فرانسیسی شہریوں نے ویزہ فری سہولت سے فائدہ اٹھا کر74 ہزار سفری دورے کئے۔یہ تعداد ویزہ پالیسی کے تحت ملک میں داخل ہونے والے فرانسیسی شہریوں کی کل تعداد کا تقریباً 60 فیصد ہے۔