بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن خوردہ مارکیٹ نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط ترقی دیکھی ہے۔
چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران وزارت کے زیر نگرانی سامان کی 18 اقسام میں سے چھ میں دوہرے ہندسے کی ترقی ریکارڈ کی گئی۔
خاص طور پر سونے، چاندی اور زیورات کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 28.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مواصلاتی آلات کی فروخت میں 18.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس عرصے کے دوران ملک کے رابطے پر مبنی اور سفر سے متعلق کھپت میں مضبوط بحالی دیکھی گئی۔ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں سیاحتی مصنوعات اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 115.8 فیصد اضافہ ہوا اور آن لائن کیٹرنگ کی فروخت میں 17.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ای کامرس کی نئی کاروباری اقسام بھی رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں عروج پر رہے ۔ وزارت کے زیر نگرانی کلیدی ای کامرس پلیٹ فارمز پر لائیو سٹریمنگ شوز کی تعداد4 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ3 کروڑ40 لاکھ سے زیادہ مصنوعات فروخت ہوئیں اور 360 ارب ناظرین کو راغب کیا گیا۔