لانژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی 2023 کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد بڑھ کر16 ارب 2 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب 24 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔
لانژو کسٹمز کے مطابق جنوری سے جون تک گانسو کی غیر ملکی تجارت 27 ارب 48 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔صوبے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 18.6 فیصد بڑھ کر 6 ارب 85 کروڑ یوآن جبکہ درآمدات20 ارب 63 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔
بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے ساتھ گانسو کی تجارت ملک کے کل تجارتی حجم کا 58.3 فیصد رہا جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.7 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔