• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 18.3 فیصد اضافہتازترین

October 28, 2023

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت  گزشتہ سال کی نسبت 18.3 فیصد بڑھ کر تقریباً 29 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

 چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق ملکی سطح پر کمرشل گاڑیوں کی  فروخت گزشتہ سال کی نسبت 15.9 فیصد بڑھ کر تقریباً23 لاکھ 90 ہزار یونٹ تک پہنچ گئیں۔

اس عرصے کے دوران تقریباً 5 لاکھ 49 ہزارکمرشل گاڑیاں برآمد کی گئیں جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.2 فیصد زیادہ ہیں۔

 خاص طور پررواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کوچز اور ٹرکوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 22.4 فیصد اور 17.8 فیصد اضافہ ہوا۔