• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس ایران کو فوجی طیارے فراہم کرے گاتازترین

November 29, 2023

تہران (شِنہوا) ایران کے نائب وزیر دفاع مہدی فراحی نے کہا ہے کہ ایران کو متعدد روسی فوجی طیاروں کی فراہمی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
 

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے ساتھ ایک انٹرویو میں، فراحی نے مسلح افواج کے لیے  روسی سخوئی ایس یو-35  لڑاکا طیاروں، ایم آئی ایل ایم آئی-28 حملہ آور ہیلی کاپٹروں، اور یاک- 130جیٹ ٹرینرز کی آئندہ فراہمی کی تصدیق کی۔

فراحی نے کہا کہ ملک میں طیاروں کا داخلہ یقینی ہو گیا ہے اور انہیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے