ماسکو(شِنہوا) روس اور یوکرین نے جاری جنگ کے دوران ایک دوسرے کے پکڑے گئے 75 قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے جمعہ کوایک بیان میں بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ہونے والے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں کیا گیا ۔
وزارت نے مزید بتایا کہ چھوڑے گئے روسی فوجیوں کو روسی ایرو اسپیس فورسز کے ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے ماسکو لے جایا جائے گا، جہاں فوجی اسپتال میں ان کا علاج اور نفسیاتی بحالی کا کام کیا جائے گا۔