• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون کارروائیوں کا جواب دے گاتازترین

June 28, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف سے بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون کارروائیوں سے نمٹنے  کا منصوبہ طلب کرلیا ہے۔

 روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون کی اسٹریٹجک پروازوں کی تعداد میں اضافے کواجاگرکیا جومغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کی افواج کو فراہم کیے جانے والے جدید ہتھیاروں کے لئے سروےاور اہداف کا تعین کررہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ  ان ڈرون پروازوں سے روس کی ایرو اسپیس فورسز کے طیاروں کے لیے خطرات میں اضافہ ہورہا ہے جس سے نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کے امکانات بڑھتےجارہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ یہ یوکرین کی طرف سے تنازعہ  میں امریکہ اور نیٹو ممالک کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی نشاندہی  ہے اور یہ کہ نیٹو ممالک ان کارروائیوں کے ذمہ دارہیں۔