ماسکو (شِنہوا) روس۔ چین فورم روسٹکی کا پہلا ایڈیشن روس کے دارالحکومت کازان میں ختم ہو گیا جس میں شرکا نے چین اور روس کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دو روزہ فورم کے دوران شرکانے انجینئرنگ، نقل و حمل، سیاحت، ثقافت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مکالموں میں حصہ لیا۔
انہوں نے میٹل ورکنگ، ویلڈنگ اور آٹوموٹو انڈسٹری سے متعلق نمائشوں کا بھی دورہ کیا۔
20 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زائد نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور فورم میں مختلف ثقافتی تبادلوں اور نمائش کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
روس کے وزیر برائے اقتصادی ترقی میکسم ریشیتنیکوف نے مکمل اجلاس میں کہا کہ حالیہ برسوں میں روس اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔
ریشیتنیکوف نے کہا کہ متعدد روسی کاروباری ادارے خود کو چین سے سپلائرز کی طرف موڑ رہے ہیں، انہیں اپنی پیداواری چینزمیں ضم کر رہے ہیں اور خود کو چینی کمپنیزکی پیداواری چینز میں ضم کر رہے ہیں جس سے مزید تجارتی ترقی کے لئے بہت زیادہ امکانات پیدا ہو ئے ہیں۔