• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس جاپان کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے امن معاہدے پر بات چیت ناممکن ہے، روسی سفیرتازترین

April 03, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ امن معاہدے پربات چیت ٹوکیو کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے ناممکن ہے۔ جاپان میں روس کے سفیر نکولائی نوزدریف نے بدھ کو خبرایجنسی تاس کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ "امن معاہدہ" کی اصطلاح گمراہ کن ہے اوریہ کہ جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں موجودہ سردمہری سے پہلے ہم خاص طور پر امن، اچھی ہمسائیگی اور تعاون کے معاہدے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

روسی سفارت کار کے مطابق، اس جامع دستاویز کا مقصد مستقبل قریب میں تعلقات کی طویل مدتی ترقی کے لیے فریم ورک اورٹھوس بنیاد قائم کرنا تھا ،انہوں نے کہا کہ ایسی دستاویز پر ایک ایسے ملک کے ساتھ بات چیت کرناجو بنیادی طور پر روس کے خلاف مخاصمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو اس مرحلے پر ممکن نہیں ہے۔