• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر شدید فضائی حملےتازترین

May 08, 2024

کیف(شِنہوا) روس نے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر بدھ کی صبح شدید فضائی حملے کیے۔

یوکرین کے وزیرتوانائی ہرمن گالوشینکو نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا کہ فضائی حملوں میں وسطی پولٹاوا، کیرووگراڈ، وینیتسیا کے کئی علاقوں مغربی لیویف اور ایوانو-فرانکیوسک کے علاقوں اور جنوب میں زاپوریژا کے علاقوں میں بجلی کے پیداوار اور ترسیل کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی ڈی ٹیک نے بتایا کہ  فضائی حملے میں اس کے تین تھرمل پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا اور یہ کہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ اس کی تنصیبات پر پانچواں حملہ تھا۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ  روس نے 55 میزائل فائر کیے، جن میں 50 کروز میزائل اور ایک ایرو بیلسٹک میزائل اور 21 ڈرون شامل تھے اور یہ کہ  فضائی دفاع کے ذریعے 20 ڈرون اور 39 میزائل مار گرائے گئے۔