ماسکو(شِنہوا) روس نے یکم مارچ سے پٹرول کی برآمدات پر چھ ماہ کی پابندی عائد کرنے کااعلان کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ترجمان نے منگل کو صحافیوں کوبتایاکہ اس اقدام کا مقصد بہار اور موسم گرما میں طلب میں اضافے کو پورا کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور ممکنہ اقدام کے تحت اسٹاک ایکسچینج میں ڈیزل کی فروخت کی شرح کو 16 فیصد تک بڑھایاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق یوریشین اکنامک یونین میں شامل ممالک پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل، روس نے 21 ستمبر سے 17 نومبر 2023 تک پٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی تاکہ گھریلو موٹر فیول مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔ ایندھن کی ملکی مارکیٹ میں مطلوبہ ہدف حاصل ہونے اور سپلائی سرپلس ہونے کے بعد یہ پابندی ہٹا دی گئی تھی۔