ولادیووستوک(شِنہوا) روس کی اسٹریٹجک میزائل فورسز جنوب مشرقی سائبیریا کےعلاقے ارکتسک میں مشقیں کررہی ہے جس میں زمینی یارس موبائل میزائل سسٹم کا استعمال کیا جارہاہے۔
آرآئی اے نووستی نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ ارکتسک میزائل یونٹ کے اہلکارحربی گشتی روٹس کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے اہداف اورہدایات کوعملی جامہ پہنارہے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق زمینی یارس موبائل میزائل سسٹم( پی جی آر کے) کے عملے کے اہلکار100 کلومیٹر تک مارچ اورمیدان جنگ میں اپنی پوزیشنز کو تبدیل کرتے ہوئے،ہارڈ ویئرآلات،کیموفلاج کی تکنیک اورحربی حفاظتی اقدامات کے ذریعے یونٹس کو منتشر کرنے جیسے پیشہ ورانہ امور انجام دے رہے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ اسٹریٹجک میزائل دستے تخریب کاری اور جاسوس گروپوں کی طرف سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی مشقیں بھی کررہے ہیں ۔