ولادیووسٹک(شِنہوا) روس کے مشرق بعید کے علاقے یاکوتیا میں گزشتہ جمعہ کو لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا۔
تاس نیوز ایجنسی نے مشرقی سائبیریا کے ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرآفس کے حوالے سے بتایا کہ رابنسن ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور دیگر تین مسافر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کی سخا (یاکوتیا) برانچ کے سربراہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، رابنسن ہیلی کاپٹرمکمل طور پر تباہ ہوگیا،اور جائے حادثہ سے پائلٹ اور تین دیگر افراد کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔