ماسکو(شِنہوا) روس نے اہم تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے 50 سے زیادہ پینٹسر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل اور گن سسٹم تعینات کر دیے ہیں۔
روس کی ایرو اسپیس فورسز کے ڈپٹی کمانڈر اور فضائی اور میزائل ڈیفنس فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل آندرے سیمینوف نے روزنامہ کراسنایا زویزدا کو ایک انٹرویومں بتایا کہ یوکرین کی جانب سے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ماسکو اور آس پاس کے علاقے میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ابتدائی کوششوں کے جواب میں فضائی اور میزائل دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کوششیں کی گئیں۔ سیمینوف نے کہا کہ روس نے چھوٹے سائز کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے دیگر اثاثوں کے ساتھ 50 سے زیادہ پینٹسر جنگی گاڑیاں تعینات کی ہیں، جن میں مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم، مختلف الیکٹرانک جنگی آلات اور بصری مشاہداتی پوسٹوں کا مربوط نیٹ ورک شامل ہے۔