• Unknown, Unknown
  • |
  • Jul, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی اناج پر یورپی یونین کے ٹیرف سےعالمی غذائی تحفظ متاثرہوگا: روسی ترجمانتازترین

March 22, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے روس اور بیلاروس کی زرعی مصنوعات پر محصولات عائد کرنےسے عالمی غذائی تحفظ متاثرہوگا۔

 روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعہ کواپنے سوشل میڈیا چینل پر کہا کہ ان کا یہ اقدام صرف دنیا میں خوراک کی صورتحال کو مزید خراب کردے گا، جسے مغرب پہلے ہی مضحکہ خیزی کے مقام پر پہنچا چکا ہے۔  اس سے قبل برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ کمیشن نے روس اور بیلاروس سے درآمد شدہ اناج اور دیگر زرعی مصنوعات پر محصولات متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔