• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی فوج نے آودیوکا شہر کا مکمل کنٹرول حا صل کرلیا،وزیر دفاعتازترین

February 18, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے فوجیوں نے علاقے ڈونیسک کے قریب آودیوکا شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے وزارت دفاع کے  ٹیلی گرام چینل پر اعلان کیا کہ کریملن میں  صدر ولادیمیر پوتن کو اطلاع دی گئی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آندرے مورڈویچ کی قیادت میں  سینٹر گروپ سے وابستہ فوجیوں نے آودیوکاشہر پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

وزارت  کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرینی افواج سے 31.75 مربع کلومیٹر کے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  آودیوکا کے حصول کے لیے لڑائی میں یوکرین کے 1500 سے زائد فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں یوکرین کے عسکریت پسندوں کی بکھری ہوئی فارمیشنز عجلت میں اپنے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان  چھوڑ کرآودیوکا شہر سے فرار ہو گئے جبکہ اس وقت شہر سے عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان یوکرینی دستوں کا راستہ بند کیا جا رہا ہے جو شہر چھوڑ گئے اور آودیوکا شہرکے کوک اور کیمیکل پلانٹ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

روسی وزارت نے مزید کہا کہ آودیوکا شہر کا مکمل کنٹرول حاصل ہونے  کی وجہ سے روسی فوجیوں کو ڈونیسک میں  اپنی فرنٹ لائن  کو پیچھے ہٹانے میں مدد ملی ہے اور اس طرح فوج کو یوکرین کے حملوں سے نمایاں طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔