ماسکو(شِنہوا) روس کےصدر ولادی میر پوتن نے بدھ کے روز ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کے الحاق کے معاہدوں کو باقاعدہ بنانے کے وفاقی قوانین کی منظوری دیدی ہے۔
ولادی میر پوتن نے روس کے اندر نئے علاقوں کی تشکیل سےمتعلق وفاقی آئینی قوانین کی بھی منظوری دی۔
متعلقہ دستاویزات کو ملک کے سرکاری قانونی معلومات کے پورٹل پر شائع کر دیا گیا ہے۔
روسی پارلیمنٹ کےایوان بالا " دی فیڈریشن کونسل " اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں " دی سٹیٹ ڈوما " نے رواں ہفتے کے اوائل میں ان معاہدوں کی توثیق کی تھی۔
کریملن نے جمعہ کے روز ڈونیٹسک، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کو روسی فیڈریشن میں شامل کرنے کے معاہدے پردستخط کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔