بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے حکام نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی کے انتہائی مطلوب مفرور افراد میں سے ایک ژو چھوان گر فتاری دینے کے لئے تقریباً آٹھ سال تک بیرون ملک مفرور رہنے کے بعد چین واپس آ گیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے ایک بیان کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دالیان میں واقع سمندری جہاز رانی کمپنی کے سابق عہدیدار ژاؤ پر عوامی فنڈز میں غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
ژو مارچ 2015 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور مئی 2016 میں انٹرپول کے ریڈ نوٹس میں اس کا نام درج کیا گیا تھا۔
جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مرکزی اینٹی کرپشن کوآرڈینیشن گروپ کے تحت کام کرنے والے مفرور افراد کی وطن واپسی اور اثاثوں کی بازیابی کے ذمہ دار دفتر نے بدعنوانی کے ہر مفرور کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔