بیجنگ (شِںہوا) سا بق چینی وزیر اعظم اور کامریڈ لی کھ چھیانگ کی آخری رسومات جمعرات کو بیجنگ میں ادا کی جائیں گی۔
لی کھ چھیانگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں مرکزی کمیٹیوں کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے سابق وزیر اعظم تھے۔
انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا ایک بہترین رکن، ایک آزمودہ اور وفادار کمیونسٹ سپاہی اور ایک شاندار ادنیٰ انقلابی، سیاستدان ، پارٹی اور ریاستی رہنما کی حیثیت سے سراہا جاتا ہے۔
ان کی باقیات 27 اکتوبر کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے شنگھائی سے بیجنگ منتقل کردی گئی ہیں۔
ان کے انتقال کے سوگ میں جمعرات کو تیان آن من اسکوائر، شِںہوامین ، عظیم عوامی ہال، بیجنگ میں وزارت خارجہ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمیٹیوں کے مقامات ، صوبائی حکومتوں ،ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے ، مکاؤ خصوصی انتظامی خطے ، سرحدی بندرگاہوں ، سمندری بندرگا ہوں ، ہوائی اڈوں چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں پر پرچم سرنگوں رہے گا ۔