• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سابق سینئر سیاسی مشیر کی آخری رسومات ادا کردی گئیںتازترین

October 28, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 7 ویں سے 9 ویں قومی کمیٹیوں کی نائب چیئروومن چھیان ژینگ ینگ کی آخری رسومات بیجنگ میں ادا کردی گئیں۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کی سینئر ماہر تعلیم چھیان 22 اکتوبر کو بیجنگ میں  99 سال کی عمر میں علالت کے سبب چل بسیں تھیں۔

شی جن پھنگ، لی کھ چھیانگ ، لی ژان شو ، وانگ یانگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، ہان ژینگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی ، وانگ چھی شن، جیانگ زی من، اور ہو جن تاؤ نے اسپتال میں ان کی عیادت کی یا پھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ  نے بیجنگ کے باباؤ شان انقلابی قبرستان میں انہیں آخری خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے انہیں یہ اختیارات تفویض کئے تھے۔

آخری رسومات سے قبل وہ احتراماً خاموش کھڑے رہے اور 3 مرتبہ جھک کر سلام پیش کیا۔

 انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

ایک سرکاری اعلامیہ میں چھیان کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ایک بہترین کارکن ، ایک آزمودہ ، وفادار کمیونسٹ جنگجو، چین میں پانی کے تحفظ اور بجلی کے شعبوں کی ترقی میں ایک شاندار رہنما کے طور پر سراہا گیا ۔