• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سائیک موٹرنئے ٹیکس کے باوجود یورپی مارکیٹ میں اپنی موجودگی برقراررکھے گی:کمپنی نائب صدرتازترین

June 23, 2024

برسلز (شِنہوا) معروف چینی کار ساز کمپنی سائیک موٹر یورپ  کے نائب صدر یوآن ینگ چھین نےکہاہے کہ یورپی یونین کی جانب چینی الیکٹرک گاڑیوں پر عائد عارضی ٹیکس میں اضافے کے باوجود کمپنی یورپی صارفین کے ساتھ اپنے وعدے کی پاسداری کرے گی۔

یورپی کمیشن نے 12 جون کو مارکیٹ کے وسیع تر خدشات اور چینی اعتراضات کے باوجود چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 17.4 فیصد سے 38.1 فیصد تک عبوری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمیشن نے چین پر اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی ویلیو چینز پر "غیر منصفانہ سبسڈی" کا بھی الزام عائد کیا تھا تاہم اس نے ٹیکس سے متعلق حقائق اور قانونی بنیادوں پر وضاحت کےلئے مزید معلومات فراہم نہیں کی۔

یوآن ینگ چھین نے برسلز میں منعقدہ یورپ ۔ چین سی ای او گول میز پینل کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ یہ چینی کار ساز ادارے ، یورپی یونین کے آزاد تجارتی اصول اور یورپی صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اسی روز "ماحول دوست یورپ - یورپ میں چینی نئی توانائی کار ساز اداروں کی ترقی پر رپورٹ"  کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

یوآن نے سائیک کی مضبوط ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین کا ٹیکس منصوبہ ایک عارضی چیلنج ہے تاہم سائیک موٹر ان مشکلات پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے۔

یوآن نے کہاکہ ہم ایک طویل مدتی نقطہ نگاہ پر عمل پیرا ہیں اس کے لئے یہ طویل مدتی ترقی کی راہ پر صرف چھوٹی رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائیک موٹر یورپی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مستحکم کرتے ہوئے تمام ضروری قانونی اور تجارتی ذرائع سے اپنے جائز حقوق کا دفاع کرے گی۔