بیجنگ(شِنہوا)چین کے فوٹوگرامیٹری اور ریموٹ سینسنگ کے ماہر لی ڈیرن اور کنڈینسڈ مادّے کے ماہرطبیعیات شیو چھی کون نے سال 2023 کے لیے ملک کا اعلیٰ ترین سائنس ٹیک ایوارڈ جیت لیا ہے۔
لی نے اپنا کیریئرارضیاتی مشاہدے کے لیے سروے اورریموٹ سینسنگ میں ملکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف کررکھا ہے۔ وہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے ذریعے گلوبل پوزیشننگ اور نقشہ سازی کی بنیادی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل ہیں۔
انہوں نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ امیجزکی اعلیٰ ترین درستگی سے متعلق پروسیسنگ سے متعلقہ مسائل کو حل کیا اور مکمل طور پر خودکار ہائی پریسجن فضائی و زمینی پیمائش کا نظام تیار کرنے کے لیے اپنی ٹیم کی قیادت کی۔

شیو کنڈینسڈ مادے کی فزکس کے ممتاز سائنسدان ہیں، جنہوں نے متعدد سائنسی کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں۔