• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سائنس دانوں نے 20 کروڑ برس قبل بڑے پیمانے پر زمینی زندگی کی معدومیت کے وقت کی نشاندہی کردیتازترین

February 06, 2024

نان جنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی قیادت میں ایک تحقیقی ٹیم نے 20 کروڑ برس قبل زمینی زندگی کے بڑے پیمانے پر معدومیت کے وقت کی نشاندہی کردی ہے۔

نان جنگ یونیورسٹی کے مطابق ٹیم کی تحقیق میں مختلف ماحولیاتی نظام میں ماحولیاتی انحطاط کی مختلف شرح بھی سامنے آئی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر معوومیت کو زیادہ درست طریقے سے جوڑنےمیں مدد ملتی ہے۔

نانجنگ یونیورسٹی سے وابستہ محقق اور تحقیق کے سربراہ شین شوژونگ نے کہا کہ پرمیان دور کے اختتام پر بڑے پیمانے پر معدومیت زمینی تاریخ کے بدترین واقع تھا جس نے 80 فیصد سےزائدسمندری اور تقریباً 90 فیصد زمینی انواع کو ختم کردیا تھا۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم شین نے کہا کہ اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ بڑے پیمانے پر معدومیت تقریباً 25 کروڑ 20 لاکھ برس قبل ہوئی تھی تاہم مختلف خطوں اور ماحولیاتی نظام میں اس سے متعلق تفصیلی تحقیق کا فقدان تھا۔

اب، 10 برس سے زائد فیلڈ سیمپلنگ اور ہائی پریسیشن آئیسوٹوپ ڈیٹنگ کے بعد چینی اور امریکی محققین نے پہلی بار پرمیان دور کے اختتام پر نچلے طول و بلد علاقوں میں زمینی حیاتیات کے بڑے پیمانے پر معدوم ہونے کے مخصوص وقت کا درست تعین کیا ہے۔ 

محققین نے زمین اور سمندری معدومیت کے اوقات کا موازنہ بھی کیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر معدومیت کے دوران مختلف ماحولیاتی نظام کی خصوصیات کو ظاہر کیا گیا۔