بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2023 ژونگ گوان تسون فورم کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔
شی نے کہا کہ سائنس ۔ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور جاری ہے، مشترکہ ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے انسانیت کو بین الاقوامی تعاون، کھلے پن اور اشتراک کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سائنس ۔ٹیکنالوجی کی جدت سازی کو فروغ دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کو تمام ممالک کے عوام کی بہتر خدمت کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ کو تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ میں اپنی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سائنس ۔ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی جدت سازی کو مربوط کرنا چاہیے۔ژونگ گوان تسون میں تجرباتی اصلاحات کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہیے۔ دنیا کے معروف سائنس ٹیک پارک کی تعمیر کو مزید تیز کرنا چاہیے اور کٹنگ ایج ٹیکنالوجیز کی جدت سازی اور جدید صنعتوں کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
'مشترکہ مستقبل کے لئے کھلے پن کا تعاون 'کے موضوع پر 2023ژونگ گوان تسون فورم کی مشترکہ میزبانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چینی اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ کی بلدیاتی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ہے۔