• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سائنسدانوں نے چاند کی سطح کی کیمیائی ساخت کا نقشہ تیار کرلیاتازترین

November 27, 2023

چھانگ چُھون (شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی قیادت میں ایک تحقیقی ٹیم نے چاند کی سطح کی کیمیائی ساخت کا انتہائی درست نقشہ تیار کرلیا  ہے، جس سے چاند کے ارتقاء کے مطالعہ کے لیے اہم ڈیٹا فراہم ہوگا۔

چاند کی سطح کی کیمسٹری چاند کے ارتقاء کو سمجھنے کے لیے پیٹرولوجیکل خصوصیات کو ظاہر کرنے کے لیے ضروری ہے۔

اپالو اور لونا کے جمع کردہ چاند کے نمونوں پر مبنی موجودہ کیمسٹری میپنگ صرف 3 ارب سال قبل چاند کے ارتقاء سے متعلق اہم معلومات فراہم کرسکتی۔

چین کے چھانگ ای- 5 مشن کے ذریعے واپس لائے گئے چاند کے نمونوں  سے تقریباً 2 ارب سال پہلے کی آتش فشاں سرگرمیوں اور مخصوص مادی ساخت کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔

جیلن یونیورسٹی کے پروفیسر یانگ چھین نے کہا کہ  تحقیقاتی ٹیم نے چھانگ ای- 5، اپالو اور لونا کے نمونے کے اعداد و شمارکو ایک ساتھ ملاتے ہوئے ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انورژن ماڈل سے  چاند کی سطح پر موجود بڑے عناصر کے مواد کا درست اندازہ لگایا ہے۔

اس کے بعد ٹیم نے اعلیٰ درستگی اور ہائی ریزولوشن کے ساتھ چاند کی سطح کی کیمیائی ساخت کی تقسیم کا  نیا نقشہ تیار کیا، جس نے چاند کی سطح کی کیمیائی خصوصیات کو جامع طور پر ظاہر کیا ہے۔