ووہان(شِنہوا) چین اور نیوزی لینڈ کے محققین نے ایک قسم کی جھلی تیار کی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مؤثر طریقے سے مفید مائع کیمیکل ،فارمک ایسڈ میں تبدیل کرنے کے لیے 5ہزار گھنٹوں سے زیادہ کام کر سکتی ہے۔
ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ اور یونیورسٹی آف آکلینڈ کے محققین نے پروٹون ایکسچینج میمبرین سسٹم ڈیزائن کیاہے۔
نیچرنامی جریدے میں گزشتہ روز شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی فارمک ایسڈ میں پائیدار تبدیلی لیڈ ایسڈ بیٹریوں کے فضلے سے حاصل کردہ عمل انگیز سے ممکن ہوئی ہے۔
محققین کے مطابق، سسٹم کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو تبدیل کرنے کی کارکردگی 90 فیصد سے زیادہ ہےاوراس کے صنعتی پیمانے پر اطلاق کے لیے کی گئی فزیبلٹی کی ابتدائی بنیاد پر توثیق کی گئی ہے۔