• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سائنسدانوں نے مستقبل کے قمری تحقیقاتی اسٹیشن کے مقاصد کا تعین کرلیاتازترین

March 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا) سائنسدانوں نے چاند سے متعلق تحقیق کے لیے مستقبل  کے بین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن کے کئی مقاصد تجویز کیے ہیں،جن میں  چاند سے زمین کا مشاہدہ کرنا اور چاند پر موجود وسائل کو استعمال میں لانا شامل ہے۔

چائنہ سائنس ڈیلی میں جمعہ کو شائع ایک رپورٹ کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے قمری اور خلائی ریسرچ ڈویژن کے سربراہ ژو یونگ لیاؤ نے حالیہ قومی خلائی کانفرنس میں ان اہداف کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چین 2028 تک دو تحقیقاتی مشنز کی بنیاد پر قمری تحقیقی اسٹیشن کے لیے ایک بنیادی ماڈل قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے بعد میں بین الاقوامی سطح پر وسعت دی جائے گی۔

ژو کے مطابق، سائنس دان تحقیقاتی اسٹیشن کے لیے بلیو پرنٹ کی  تیاری پر کام کررہے ہیں اور انھوں نے سائنس اور ایپلی کیشن کے لیے مخصوص مقاصد کے ساتھ پہلے ہی پیش رفت کرلی ہے۔

ان مقاصد میں بنیادی طور پر چاند کے ارتقاء کا مطالعہ کرنا، ستاروں کی تشکیل اور سرگرمیوں کےبارے میں جاننا اور چاند کی سطح سے سورج اور زمین کا مشاہدہ کرنا شامل ہے۔

ژو نے سائنسی تجربات کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا، جیسے چاند کی سطح پر پودے اگانا اور معدنیات اور شمسی توانائی جیسے چاند کے وسائل کو استعمال میں لاناشامل ہے۔