• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سانس کی شدید بیماریوں میں اضافہ کئی جراثیم کے سبب ہوا، چینی محکمہ صحتتازترین

November 27, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حال ہی میں سامنے آنے والی سانس کی شدید بیماریوں میں مسلسل اضافہ سانس کے مختلف جراثیم کے سبب ہوا ہے۔

قومی صحت کمیشن کے ترجمان می فینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سانس کی حالیہ متعدی بیماریاں بنیادی طور پر انفلوئنزا وائرس کے سبب ہوئی ہیں جن میں رائنو وائرس، مائیکوپلازما نمونیا، سانس کے سنکیٹیل اور ایڈینو وائرس شامل ہیں جن سے اضافی کیسز سامنے آئے ہیں۔