• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ساتویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 1ہزار سے زیادہ کاروباری اداروں کا شرکت پر اظہار رضامندیتازترین

June 08, 2024

شنگھائی(شِنہوا) فارچیون 500  میں سے تقریبا 260 کمپنیوں سمیت 1ہزار سے زیادہ  کاروباری اور صنعتی اداروں  نے  ساتویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو( سی آئی آئی  ای) میں شرکت کے لئے رضامند ی کا اظہار کیا ہے۔

سی آئی آئی  ای بیورو نے گزشتہ روز بتایا کہ  نمائش کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار مربع میٹر کا نمائشی علاقہ بک  کرایا گیا ہے۔

رواں سال  ایکسپو کے ٹیکنالوجی اور آلات کے نمائشی علاقے میں  پہلی بار نیو میٹریل شعبے کا اضافہ کیا گیا ہے،جو نیو میٹریل صنعت میں  جدید وسائل کے اشتراک کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پیش کرے گا۔

گزشتہ چھ سالوں میں  سی آئی آئی  ای  میں 10ہزار سے زیادہ  غیر ملکی کاروباری اداروں نے اپنی 2ہزار400 سے زیادہ نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات  کو متعارف کرایا ہے۔

ایکسپونے تعاون کو فروغ  اورسائنسی تکنیکی کامیابیوں کا اشتراک   کرتے ہوئے تکنیکی جدت اور صنعتی ترقی کے گہرے انضمام کو فروغ دیا ہے۔

ساتویں سی آئی آئی ای  رواں سال   نومبر میں شنگھائی میں منعقد ہوگی۔  چھٹی سی آئی آئی ای  میں سامان اور خدمات کی ایک سال کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 78ارب 41 کروڑ ڈالر مالیت کے ریکارڈ  ابتدائی سودے  طے پائے تھے۔