• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکے روڈشوکا لندن میں انعقادتازترین

June 21, 2024

لندن(شِنہوا)ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکیلئے روڈ شو لندن میں منعقد ہوا جس میں برطانوی اور چینی کاروباری ایسوسی ایشنز،اداروں اور میڈیا تنظیموں کے سو سے زیادہ نمائندے شریک ہوئے۔

برطانیہ میں چینی سفارت خانے میں اقتصادی اور تجارتی امور کے وزیر باؤ لنگ نے روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو تجارتی آزادی اور اقتصادی عالمگریت کی حمایت کیلئے چین کی طرف سے منعقد کیا جانیوالا بڑا ایونٹ ہے جو چین کی طرف سے اپنی منڈی کو دنیا کیلئے کھولنے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں کہا کہ چین اور برطانیہ کی معیشتیں  مواقعوں سے بھرپور ہیں اور ان میں تعاون کی بڑی صلاحیت ہے۔انہوں نے برطانوی کاروباری افراد سے کہا کہ وہ چین میں اپنی مصنوعات کی فروخت کیلئے ساتویںچائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی) کے صدر ننگ فینگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کی وسیع مارکیٹ کو عالمی ترقی کے مواقع میں تبدیل کرنے کے مقصد کے تحت ہونوالے  پچھلے چھ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوز نے 180 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

چین برطانیہ بزنس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیز برٹیلسن نے کہا کہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینا برطانیہ اور چین دونوں کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور یہ ضروری ہے کہ دنیا کی دوسری اور چھٹی بڑی معیشتیں مل کر کام کرتی رہیں۔

برٹیلسن نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جیسی سرگرمیاں پہلے سے چین میں سرگرم اور مارکیٹ میں نئے آنے والےبرطانیہ کے کاروباروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اس سال 5 نومبر سے 10 نومبر کے درمیان چین کے شنگھائی میں منعقد ہوگی۔