شنگھائی (شِنہوا) ساتویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے لیے1لاکھ 80ہزارمربع میٹر سے زیادہ کا نمائشی رقبہ بک کرلیا گیاہے۔
سی آئی آئی ای کے ایک پروموشن ایونٹ کے مطابق توقع ہے کہ 7ویں سی آئی آئی ای کے لیے نمائش کا کل رقبہ جنوری کے آخر تک 2لاکھ مربع میٹر سے تجاوز کر جائے گا۔
ساتویں سی آئی آئی ای کی عالمی سطح پر تشہیری مہم کا آغاز دسمبر 2023 میں کیا گیا تھاجوجون 2024 تک جاری رہے گی۔ تشہیری مہم 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں چلائی جارہی ہے۔ساتویں سی آئی آئی ای نومبر 2024 میں شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ اس سے پہلے چھٹی سی آئی آئی ای میں سامان اور خدمات کی ایک سال کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر78ارب41کروڑ ڈالر کے ابتدائی سودے طے پائے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔