• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صدر شی جن پھنگ چین افریقہ تعاون فورم سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گےتازترین

August 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ 5 ستمبر کو چین افریقہ تعاون فورم2024(ایف او سی اے سی) کے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ کے مطابق  سربراہ اجلاس کے دوران شی جن پھنگ سربراہ اجلاس میں مدعو کیے گئے چین افریقہ تعاون فورم کے افریقی رکن ممالک کے رہنماؤں سمیت متعلقہ افریقی علاقائی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت اور متعلقہ دوطرفہ تقریبات کی میزبانی بھی کریں گے۔