• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صدر شی کے دورہ روس کا مقصد دوستی، تعاون و امن کو آگے بڑھاناہے، چینی وزارت خارجہتازترین

March 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے رواں ماہ ہونے والے دورہ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کا فروغ ہے ۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو روز مرہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ صدر شی روس کے صدر ولادیمیرپوتن کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وانگ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی نے صدر پیوٹن کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے۔  ان کی قیادت اور رہنمائی کے تحت نئے دور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے پائیدار، مستحکم اوردیرپا ترقی حاصل ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اہم تعلقات کا راستہ تلاش کیا ہے جس میں سٹریٹجک اعتماد اور اچھی ہمسائیگی  کے اصول سر فہرست ہیں اور اس سے بین الاقوامی تعلقات کی ایک بہترمثال قائم ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا اپنے دورے کے دوران شی، پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی تشویش کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے سمیت دوطرفہ اسٹریٹجک ہم آہنگی اور عملی تعاون کو فروغ دیں گے اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک پیدا کریں گے۔

 وانگ نے کہا کہ یہ دورہ دوستی کا سفر ہو گا جو چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو مزید گہرا کرے گا اور دونوں عوام کے درمیان نسلوں تک دوستی کی سیاسی بنیاد اور عوامی حمایت کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ کا دورہ روس مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان ہم آہنگی کو مزید وسعت  دینے اور دونوں ممالک کو ترقی اور احیاء کے اپنے متعلقہ اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تعاون کا دورہ ہو گا۔