• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صدر شی کا چین جی سی سی ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام تہنیتی خطتازترین

May 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں منعقدہ صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کے بارے میں چین  جی سی سی ممالک کے فورم کو تہنیتی خط بھیجا ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ چین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک ہزار سال پر محیط طویل تاریخ ہے۔ شی نے مزید کہا کہ 2022 میں چین-جی سی سی کا پہلا سربراہ اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا جس سے  چین اور جی سی سی ممالک  کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے نئے امکانات کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی اور سرمایہ کاری  تعاون کو گہرا کرنا بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات کو جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں، وژن اور منصوبوں سے بہتر ہم آہنگ  کرنے کے لیے موزوں ہے۔  تکمیلی فوائد سے فائدہ اٹھانا، مشترکہ ترقی کے نئے محرکات سمیت خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا دونوں اطراف کے کے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جی سی سی  ممالک کے ساتھ اتحاد کو فروغ دینے، تعاون کو آگے بڑھانے اور جی سی سی ممالک کیساتھ تعلقات  کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔