بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نےمالٹا کے نئے صدرکا عہدہ سنبھالنے پر مریم سپیتری دی بونوکو مبارکباد دی ہے۔
صدر شی نے مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ 52 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اورمالٹا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا اور ایک دوسرے سے مساوی سطح پرمعاملات رکھتے ہوئے بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق اہم امور پرایک دوسرے کی حمایت اورمعیشت، تجارت وسرمایہ کاری، ثقافت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔ چینی صدرنے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نئے صدر کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو جاری رکھنے اوردوطرفہ عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں، تاکہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کو فروغ اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد حاصل کیے جا سکیں۔