بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 20 مئی کو ایک سمپوزیم کی صدارت کی جس میں چینی جدیدکاری کو آگے بڑھانے کے لئے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے سے متعلق سی پی سی کی قرارداد کے مسودے پر غیر سی پی سی شخصیات کی آراء اور تجاویز طلب کی گئیں۔
اس بات کا انکشاف جمعہ کو کیا گیا۔
یہ اہم قرارداد 20 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے حالیہ تیسرے مکمل اجلاس میں منظور کی گئی۔
سمپوزیم میں دیگر سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے رہنماؤں اور پارٹی سے وابستگی رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر شی نے کہا کہ 20 سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے اہم اجلاس کے انعقاد کا مقصد منظم منصوبہ بندی اور اصلاحات کو جامع طور پر مزید گہرا کرنے کے انتظامات کرنا اور تما م لحاظ سے چین کو عظیم سوشلسٹ ملک بنانے کے دوسری صدی کا ہدف حاصل کرنے کیلئےمضبوط حوصلہ افزائی فراہم کرنا اور ادارہ جاتی ضمانتیں فراہم کرنا ہے۔