بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکےرکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ صدرشی جن پھنگ کے جنوبی افریقہ کے دورے سے چین اور افریقہ کے درمیان روایتی دوستی مستحکم ہوئی ہے اورجنوب جنوب تعاون پر نیا اتفاق رائے قائم اور امن اور ترقی کی رفتار کو فروغ ملا ہے۔
چینی صدر نے جوہانسبرگ میں منعقدہ 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور پیر سے جمعرات تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران صدرشی نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ چین-افریقہ رہنماؤں کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔
وانگ نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے شی کا جنوبی افریقہ کا یہ چوتھا سرکاری دورہ تھا ،چینی صدر نے رامافوسا کے ساتھ طویل اورتفصیلی بات چیت کی۔
مذاکرات کے دوران چینی صدرنے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار رہیں، مشترکہ ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت دار، باہمی افہام و تفہیم اور خیر سگالی جذبات رکھنے والے دوستانہ شراکت داراور انصاف کے تحفظ کے لیے عالمی شراکت داررہتے ہوئے دونوں ممالک کے لیے ہم نصیب مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیرکریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ صدرشی کے دورے کے مفید نتائج برآمد ہوئے کیونکہ دونوں سربراہان مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون، نئی توانائی اور بجلی، زرعی مصنوعات، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی پارکس ،سمندری معیشت،سائنس وٹیکنالوجی اوراعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔