بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں چودہویں چین امریکہ سیاحتی قیادت کی سربراہ کانفرنس کیلئے پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے اس سال چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے، چین امریکہ تعلقات کا دروازہ عوام نے کھولا ہے، چین امریکہ تعلقات کی کہانیاں عوام کے ذریعہ لکھی جاتی ہیں اور چین امریکہ تعلقات کا مستقبل دونوں ممالک کے عوام مشترکہ طور پر استوار کریں گے۔
شی نے کہا کہ سیاحت چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک اہم پل ہے۔ہم چین کا سفر کرنے، چینی دوستوں سے ملنے، چینی ثقافت، خوبصورت مناظر اور حقیقی چین دیکھنے کے لیے امریکی سیاحوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے تمام شعبہ ہائے زندگی ،اس سربراہ اجلاس کو گہرائی سے تبادلے کرنے، اتفاق رائے پیدا کرنے اور سیاحتی تعاون کے ذریعے عملے کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے فعال اقدامات کرنے کے موقع کے طور پر لیں گے،جبکہ اس سے ثقافتی اورعوام کے تبادلے سے سان فرانسسکو وژن کو حقیقت میں بدلنے میں مدد ملے گی۔