• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صدرشی کا اپنی پارٹی میں ہم آہنگی اور استحکام کے لیے پارٹی کی تعلیمی مہم کے ٹھوس نفاذ پر زورتازترین

April 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی فکر کے مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کے لیے تعلیمی مہم کو آگے بڑھانے کی غرض سے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔ تاکہ ترقی کے نئے سفر پر آگے بڑھنے کے لیے پارٹی کے اندر ہم آہنگی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

صدرشی جو سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ  بات پیر کو پارٹی کی وسیع مہم کے حوالے سے ایک کانفرنس میں اہم تقریر کرتے ہوئے کہی۔