ہاربن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر شانگ ژی کے سیلاب زدہ دیہات کا دورہ کیا۔
چینی صدر دیہات لونگ وانگ میاؤ میں چاول کی فصل پر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کھیتوں میں گئے۔ انہوں نے سڑکوں پر پیدل چلتے ہوئے تباہ شدہ مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کام کا معائنہ بھی کیا۔
دیہاتیوں سے نقصانات اور روزمرہ ضروریات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کرنے، او ان کے گھروں کے دورے میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مشکلات پر قابو پانے میں اپنا اعتماد بڑھائیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی معمول کے کام اور زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر شانگ ژی کے دیہات لونگ وانگ میاؤ میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ چاول کی فصل پر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کھیتوں کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر شانگ ژی کے دیہات لونگ وانگ میاؤ میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ تباہ شدہ مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کام کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر شانگ ژی کے دیہات لونگ وانگ میاؤ میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ دیہاتیوں سے ان کے نقصانات اور روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی فراہمی بارے معلومات حاصل کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر شانگ ژی کے دیہات لونگ وانگ میاؤ میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کارکنوں اور دیہاتیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔ (شِنہوا)